پاکستان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کی جس میں آئندہ “پروگرام آف ورک” اور صدارت سے متعلق امورپربات چیت ہوئی۔
ایران نے فضائی حدود جزوی طورپردوبارہ کھول دی
عاصم افتخارنے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، غزہ کی صورتحال اورامن و سلامتی کو لاحق خطرات پر سیکریٹری جنرل کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی صدارت کو کھلے، شفاف اورمشاورتی اندازمیں انجام دے گا اورعالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے تمام رکن ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
انتونیو گوتریس نے پاکستان کے کردارکو سراہا اورمستقبل میں مثبت شراکت داری کی امید ظاہرکی۔
