اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بچوں اورمسلح تنازعات کے موضوع پر اہم مباحثہ ہوا جس میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے غزہ اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کی سنگین صورتحال کواجاگرکیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح تنازعات میں بچوں پر تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو طویل عرصے تک رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا حالانکہ غزہ میں ہزاروں بچے شہید ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر کی ایک بار پھر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تعریف
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت کو رپورٹ سے بلا جواز نکالا گیا، حالانکہ کشمیری بچے غیر ملکی قبضے تلے خوف اور جبر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے 6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی شہری علاقوں پرحملے کا حوالہ بھی دیا جس میں 15 بچے شہید ہوئے اورکہا کہ یہ کارروائی یو این چارٹر اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔