ایران نے اپنی فضائی حدود کو جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔
رائٹرزکے مطابق حالیہ دنوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورسیکیورٹی خدشات کے باعث ایران نے فضائی حدود عارضی طورپربند کردی تھی جس سے بین الاقوامی پروازوں کومتبادل راستے اختیارکرنا پڑے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
ایرانی حکام کے مطابق اب صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، اسی تناظرمیں فضائی حدود کومحدود پیمانے پربحال کیا گیا ہے، ابتدائی طورپرمخصوص فضائی راستے کھولے گئے ہیں جبکہ مکمل بحالی کا انحصارسیکیورٹی حالات پر ہوگا۔
فضائی کمپنیوں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم وہ ابھی بھی احتیاطی تدابیر اختیارکر رہی ہیں، مزید پیشرفت جلد متوقع ہے۔