وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے ،میں ان کا پابند ہوں،بانی پی ٹی آئی کا جو بیان آئے گا میں اس کا من و عن پابند ہوں۔
علیمہ خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا ہمیں وہ قبول ہو گا،خوامخواہ نان ایشو کو ایشو نہ بنایا کریں۔
پنجاب میں10کھرب کی کرپشن والی بات جھوٹی ہے ،مجتبیٰ شجاع الرحمان
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان نے کہا تھا کہ ’’میرے خیال میں مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے‘‘جو ایم پی ایز پی ٹی آئی کابوجھ نہیں اٹھا سکتے انہیں گھر چلے جانا چاہیے۔
واضح رہے خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کرلیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
بجٹ کی منظوری سے قبل اپنی تقریر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔