جنوبی وزیرستان میں آپریشن،11بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور لانس نائیک شہید


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 11بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، جبکہ 7 زخمی ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ نے فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،میجر معیز عباس شاہ بہادری سے بھرپور متعدد آپریشنز میں حصہ لے چکے تھے۔

’’میرے خیال میں مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے‘‘علیمہ خان

میجر معیز عباس شاہ کا تعلق ضلع چکوال  جبکہ شہید لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا،علاقے میں باقی دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،شہداکی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

وزیراعظم نے  جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کی تعریف اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پذیرائی کی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار800 روپے کی کمی

وزیراعظم شہبازشریف نے شہید میجرمعیز عباس اور شہید لانس نائیک جبران اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں