وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں10کھرب کی کرپشن والی بات جھوٹی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آڈٹ پیرا ہماری حکومت کے دور کا نہیں ہے، یہ آڈٹ پیرا نگران حکومت کے دور کی بات ہے۔یہ آڈٹ پیرا2022سے 2024کاہے ،آڈٹ پیرا میں ہماری حکومت کا دورانیہ صرف2 سے ڈھائی ماہ کا ہے۔
این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،54 صفحات پر بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندا چھاپا گیا۔
آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے،محکمہ ہیلتھ میں ڈینگی ڈیپارٹمنٹ میں 1.5 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔پنجاب اسمبلی کے اندر احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔