9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

عمران خان

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ
9 مئی کے تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

26 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

واضح رہے بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں