وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین محض نمائندہ نہیں، پالیسی ساز اور مؤثر سفارتی قوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دینے کا اعلان کیا اور انٹرنیشنل ڈے آف ویمن ان ڈپلومیسی پر خواتین سفارتکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سفارتکاری میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں، جب خواتین سفارتکاری کی قیادت کرتی ہیں تو یہ ڈپلومیسی امن اور انسانیت کا امتزاج بن جاتی ہے۔
مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
مریم نواز ٰنے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین کے زخموں پر مرہم رکھنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالرشپ پروگرام میں بھی ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ تعلیم کے میدان میں پیچھے نہ رہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ روٹ 47 پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں اقدام ہے، یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے۔