واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں قائم امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے 14 میزائل داغے جن میں سے 13 کو دفاعی نظام نے کامیابی سے مار گرایا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک میزائل کو چھوڑ دیا گیا کیونکہ وہ خطرناک سمت میں نہیں جا رہا تھا، ایران نے نیوکلیئر تنصیبات کی تباہی کے بعد کمزور ردعمل دیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ شدید دباؤ میں ہے۔
ایران پرامریکی حملے قانونی جواز کے بغیر ہیں، فرانسیسی صدر
انہوں نے واضح کیا کہ حملے میں کوئی امریکی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا اورنقصان بھی نہ ہونے کے برابر ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ شاید ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے۔
انہوں نے ایران کی جانب سے حملے کی پیشگی اطلاع دینے پرشکریہ بھی ادا کیا جس سے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔
