ایران نے جوابی کارروائی کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے قطر میں امریکی اڈے پر 6میزائل داغ دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطرکے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے سنے گئے ہیں،قطرنے کچھ دیر پہلے ہی فضائی حدود بند کرنے کااعلان کیا تھا۔
ایشین والی بال نیشنز کپ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی اڈوں پر حملے کو آپریشن بشارت الفتح کا نام دیا ہے ، آپریشن قطراورعراق میں امریکی فوجی اڈوں کیخلاف شروع کیا گیا۔
آپریشن کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی ایئر اسپس بند کردی،بحرین نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کاحکم دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔
عراق میں عین الاسد ایئربیس پر ہائی الرٹ ہے ، دفاعی نظام ایکٹویٹ کردیا گیا،عراق میں تمام افراد کو بنکروں میں پناہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب قطر نے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ قطر اس ایرانی حملے کے بعد جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،امریکی فوجی اڈے پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے اتنے بم استعمال کیے جتنے امریکا نےایٹمی تنصیبات پر حملے کے دوران استعمال کیے تھے، امریکی فوجی اڈہ شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں سے کافی فاصلے پر واقع تھا۔یہ کارروائی ہمارے دوست رکن قطر کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سعودی شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کرگئے
قطر کی وزارت دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کےقطرمیں امریکی اڈے پر ہونے والے میزائل حملے کو روک دیا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ قطر میں واقع امریکی اڈے کو ایک تباہ کن اور طاقتور میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
امریکی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطر میں العدید ایئربیس کو درپیش ممکنہ خطرات سے آگاہ ہیں،وائٹ ہاؤس اور محکمہ دفاع صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
جیل کی بیرک سے خیبرپختونخوا کانظام نہیں چلایا جاسکتا،گورنر
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سچویشن روم میں موجود ہیں،امریکی وزیر دفاع اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی صدر ٹرمپ کے ہمراہ ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر کو امریکی ایئر بیس پر حملے سے پہلے اطلاع دی تھی،ایران نے قطر میں واقع امریکی ایئربیس پر حملوں میں قطری حکام سے رابطہ کیا۔
رائٹرز کے مطابق شام میں امریکا کا مرکزی فوجی اڈہ ممکنہ ایرانی حملے کے خدشے کے پیش نظر مکمل الرٹ پر ہے۔