متنازع بھارتی کرکٹر پرتھوی شا کا ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

Cricketer

نئی دہلی: متنازع بھارتی کرکٹر پرتھوی شا نے ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تنازعات سے گھرے بھارتی بلے باز پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے تبادلے کی درخواست کر دی۔

پرتھوی شا نے لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملنے والے قابِل قدر مواقع دینے پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سیٹ اپ کا حصہ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کیریئر کے اس موقع پر ان کو ایک دوسری ریاست سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ جو بطور کرکٹر ان کی مزید نشوونما کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے بہاماس کو شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا

پرتھوی شا نے کہا کہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن ان کو نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ جاری کرے۔ جو ان کو دوسری ریاست کی آفیشلی نمائندگی کرنے کا اہل بنائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں