شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق
شام کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دھماکا کرنے والا داعش کا کارکن تھا۔ حملہ آور نے چرچ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور پھر اپنی دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد دمشق میں ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے۔
