ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔
سپریم لیڈر نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، ایک بڑا جرم کیا ہے، اسے سزا ملنی چاہئے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے ، ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیاب پر حملوں کا جواب ملنا چاہئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، صدر پزشکیان نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ امریکیوں کو ان کی جارحیت کا جواب ضرور ملنا چاہئے۔