ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے ، ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرکو ٹیلیفون کرکے ایران پر امریکی حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیراعظم آفس کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر نے ایران کے خلاف گزشتہ شب کیے گئے امریکی اقدامات سے آگاہ کیا، برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں