امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، امریکی نائب صدر


امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا،ایران کے جوہری پروگرام کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کریں گے۔

ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے  کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے، صدر ٹرمپ کا جوہری پروگرام تباہ کرنے کا یہ اقدام چھوٹا نہیں ،یہ اقدام ایران کیساتھ مذاکرات از سر نو شروع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کا میزائل پروگرام ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،امریکا کو ایران کی جانب سے کچھ بالواسطہ پیغامات موصول ہوئے ہیں،امریکا کی سب سے بڑی ریڈ لائن ایران کا جوہری پروگرام ہے۔

نہیں لگتا کہ کوئی بھی جانتا ہوگا کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ کب کیا،ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ کارروائی سے عین قبل کیا گیا تھا،امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا مکمل طور پر تیار ہے،ٹرمپ نے کہا ہے امریکا کو زمینی فوجی کارروائی میں کوئی دلچسپی نہیں ،مجھے نہیں لگتا کہ یہ تنازع طویل جنگ میں تبدیل ہو گا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امریکی انٹیلی جنس نے ایران کیخلاف اقدام اٹھانے میں متحرک کردار ادا کیا،یہ درست نہیں ہے کہ ٹرمپ کا اقدام صدارتی اختیارات سے تجاوز تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں