اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال


وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عبا س عراقچی کے درمیان اہم ملاقات  ہوئی ہے ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات سے متعلق بتایا کہ ایرانی وزیرخارجہ سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ایرانی وزیر خارجہ نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کو نہیں بلکہ اپنی قوم کو بھی دھوکہ دیا۔

استنبول میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اور امریکہ کے ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ایران کبھی اپنی علاقائی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔ جبکہ امریکہ نے پر امن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے یو این چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ تہران اپنی خودمختاری اور عوام کا دفاع جاری رکھے گا۔ جبکہ امریکی صدر نے صرف ایران کو دھوکہ نہیں دیا اپنی قوم کو بھی دھوکہ دیا ہے۔

عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ گروسی نے اس جارحیت کی راہ ہموار کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں