وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امریکی حملوں اور اسرائیل کی بلااشتعال اور بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ۔
وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیا ع پر تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ، شہبازشریف نے ایران کے برادر عوام اور حکومت کےساتھ غیر متزلزل یکجہتی کااعادہ کیا۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعظم نے امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ
مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے،کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری اجتماعی کوششیں کی جائیں۔
امریکی حملے آئی اے ای اے کے قانون کی خلاف ورزی ہیں،ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
امریکا نے ایران کی ریڈ لائن کراس کی،خرم دستگیر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے پر زور دیا،وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔