امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو سنگین نقصان پہنچایا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایران کی تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملے “کامیاب ترین” ثابت ہوئے اور فردو جوہری پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کے ایران پر فضائی حملے، بی 2 بمبار اور 30 ٹم ہاک میزائل استعمال
انہوں نے کہا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا امریکی آپریشن کا بنیادی ہدف تھا تاکہ جوہری خطرے کو روکا جا سکے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “ہم نے ایک ٹیم کے طور پرکام کیا اور نتیجہ واضح ہے۔”
ایران پر حملہ ٹرمپ نے آئین توڑا، امریکی صدرکو جنگ کا اختیار نہیں، امریکی سینیٹر
خطاب میں خبردار کیا گیا کہ اگرایران نے بازنہ آیا تو امریکہ مزید حملوں کے لیے تیار ہے، ایران گزشتہ 40 سال سے “امریکہ مردہ باد” کے نعرے لگا رہا ہے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی روش بدلے۔
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، عالمی برداری کی جانب سے فریقین سے تحمل کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔