امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جاری فضائی کارروائی میں امریکا نے بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں اور 30 سے زائد ٹم ہاک کروز میزائل استعمال کیے۔
رائٹرز کے مطابق بی 2 طیاروں نے اہم اہداف پر براہ راست بمباری کی، جبکہ فاکس نیوز نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کا ہدف ایران کی جوہری تنصیبات تھیں۔
امریکہ کے ایران پر فضائی حملے، بی 2 بمبار اور 30 ٹم ہاک میزائل استعمال
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اصفہان، نطنز اور فردو کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ فوردو نیو کلیئر سائٹ کی داخلی و خارجی سرنگوں تک محدود نقصان کی اطلاعات ہیں، ایران نے تاحال کسی بڑے جانی یا تکنیکی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔
مبصرین کے مطابق یہ حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے خطرات بھی واضح ہو چکے ہیں۔ عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔