جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

جاپان میں زلزلے

جاپان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے کافی طاقتورمحسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، ایک ماہ میں 43 واں واقعہ

فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حکام نے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

زلزلے سے ریلوے سروسز، ٹریفک اور مواصلاتی نظام پر جزوی اثر پڑا ہے جبکہ ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کی نگرانی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں