جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا، سعد رفیق


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا: “جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا۔”

اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے اسرائیل کی ایران اورغزہ کے خلاف جارحیت کو صیہونی ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “صیہونیت ایک شیطانی لشکر ہے اوراس کے ہر سہولت کارانسانیت، امن اورانصاف کا دشمن ہے۔”

سعد رفیق نے کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا گیا خنجر ہے جو امریکا کی سرپرستی میں بار بار گھونپا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردارکیا کہ اگرامریکا اور مغرب نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو مزاحمت کا دائرہ وسیع ہو گا، چاہے وقت لگے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں