اسرائیل کے بندرگاہی شہر حیفا کے میئر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تاخیرتباہ کن نتائج کا سبب بن سکتی ہے اوردونوں فریقین کو فوراً مذاکرات کی میز پرآنا چاہیے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جانشین نامزد کر دیئے، امریکی اخبار کا دعویٰ
میئرکا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے دو ہفتے کا وقت بہت زیادہ ہے جبکہ حیفا جیسے حساس شہروں میں شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات میں کسی واضح حکمتِ عملی یا پیغام کی کمی ہے جو مجھے شدید پریشانی میں مبتلا کرتی ہے کیونکہ مجھے سیاسی اور سیکیورٹی استحکام پسند ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جنگ سے نہ صرف دونوں ممالک کو بلکہ پورے خطے کو خطرہ لاحق ہے، میئرحیفا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں تناؤ اپنے عروج پر ہے اورعالمی برادری فوری حل کی تلاش میں ہے۔