اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ناروے کی وزارت خارجہ کے مطابق واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا وہ اپنے سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم مکمل تحقیقات جاری ہیں، سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق ناروے نے مقامی حکام سے دھماکے کی تفصیلات طلب کی ہیں اورامید ظاہر کی ہے کہ جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔