اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

State Bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

ترجمان مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر  بڑھ کر 11 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی

کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 28 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئے، ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 45 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مئی میں جاری کھاتہ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

ترجمان کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مئی جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر رہا ،گزشتہ مالی سال 11ماہ میں جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 57 کروڑ ڈالر رہا۔

بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ جاری کھاتے کےخسارے کی اہم وجہ ہے ،مئی میں تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر، اشیاء و خدمات کی تجارت کا خسارہ 3.22 ارب ڈالر رہا۔

پیسکو نے بغیر نوٹس محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا سمیت کئی محکموں کی بجلی کاٹ دی

اسی طرح اپریل میں تجارتی خسارہ 2.63 ارب ڈالر،اشیاو خدمات کی تجارت کا خسارہ 2.8 ارب ڈالر رہا تھا،رواں مالی سال 11 ماہ کا تجارتی خسارہ 24.4 ارب ڈالر، اشیا وخدمات کی تجارت کا خسارہ 27 ارب ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال 11ماہ میں تجارتی خسارے کی مالیت 19.98 ارب ڈالرزرہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں