غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، عاصم افتخار


نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 55 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں 18 ہزار بچے اور 28 ہزار خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر عالمی برادری خاموش نہ رہے۔ کیونکہ خطرات شدید تر ہوچکے ہیں۔ اور قابض قوت عالمی قانون کی بدترین خلاف ورزی کی مرتکب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملوں کی منصوبہ بندی دسمبر میں ہونے کا انکشاف

عاصم افتخار نے کہا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کی اقوام متحدہ میں گنجائش نہیں۔ اور اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے جنرل اسمبلی کی قرارداد عالمی عزم کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قرارداد  2735 کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں