اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ اسرائیل بغیر کسی وجہ کے ہمارے ملک پر حملہ کیا۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل نے بغیر وارننگ آبادی والے علاقوں پر اندھا دھند حملے کیے، اسرائیل نے بغیر کسی وجہ کے ہمارے ملک پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ہم بغیر کسی روک ٹوک کے اسرائیل کو سخت جواب دیں گے۔
اب تک کی کارروائیاں صرف وارننگ تھی، اصل آپریشن ابھی باقی ہے، جنرل عبدالرحیم
ایرانی مندوب نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے کا استثنیٰ دے دیا ہے، یورپی ممالک بے بنیاد الزامات کے ذریعے جارحیت کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ ہم بہت سختی سے جواب دیں گے، ایران بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل پر جوابی حملے کرے گا۔
ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اگر پتا چلا کہ امریکا ایران پر حملوں میں براہ راست ملوث ہے تو ہم امریکا کو بھی جواب دیں گے۔
