واشنگٹن، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کی طبیعت اچانک خراب ہونے پرانہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ واشنگٹن میں ایک اہم سیکیورٹی اجلاس میں شریک تھیں، سیکرٹری نے سرچکرانے اورطبی تکلیف کی شکایت کی، جس پرطبی عملے نے فوری طورپرانہیں اسپتال منتقل کیا۔
ٹرمپ کا ایران پر مؤقف مسلسل بدل رہا ہے، فرانسیسی صدر
حکام کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے تاہم مکمل طبی معائنے کے بعد ہی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
سیکیورٹی امورکے ماہرین نے ان کی اچانک ناساز طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، مزید معلومات جاری ہونے کا انتظار ہے۔