آپریشن وعدہ صادق سوم، ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے، ائیر بیسز نشانہ

ایک اور میزائل حملہ

ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب سمیت متعدد علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں نے اسرائیل کے مارو ایئر بیس کو براہِ راست نشانہ بنایا،اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے تصدیق کی کہ حملے میں 24 افراد ہلاک اور 647 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایران کے بوشہر پاور پلانٹ کے قریب حساس علاقے میں ویڈیو بنانے والا غیرملکی گرفتار

ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کاکہناہے کہ 20 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے، اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے جانیوالے اسرائیلی ائر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ان فضائی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں سے ایران پر حملے کیے گئے۔ ایرانی فوج کے سینیئر کمانڈر نے اسرائیلی شہریوں سے تل ابیب اور حیفا فوری خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔

تہران کے مغربی علاقوں میں بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں