تہران، بوشہر پاور پلانٹ کے قریب حساس علاقے میں ویڈیو بنا رہا ایک غیر ملکی شہری گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے اس اقدام کو ملک کی سلامتی کے خلاف سنگین خطرہ قرار دیا ہے،ایرانی سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایران اسرائیل کشیدگی، امریکا کے مزید لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ روانہ
گرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کردی ہے، بوشہر پاور پلانٹ ایران کا ایک اہم جوہری توانائی منصوبہ ہے جس کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی اہم تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خفیہ کارروائی یا جاسوسی کو روکا جا سکے۔