واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور حالیہ سلامتی خدشات کے پیش نظرامریکی شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق امریکی شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، امریکا کی پہلی ترجیح دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کی حفاظت ہے۔
راستوں کی بندش،ہزاروں پاکستانی ایران میں پھنس گئے
اسی تناظر میں مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے “مڈل ایسٹ ٹاسک فورس” بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جو جنگ زدہ علاقوں میں ہنگامی مدد فراہم کرے گی۔
ترجمان نے کیف پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کی بھی شدید مذمت کی اورتصدیق کی کہ اس حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک ہوا ہے،امریکا دنیا میں امن چاہتا ہے اورتمام مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرکسی امریکی کو ضروری سفردرپیش ہو تو وہ متعلقہ امریکی سفارت خانے سے فوری رابطہ کرے تاکہ مکمل رہنمائی اورمدد فراہم کی جا سکے۔