ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، 20 مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری

شدید مذمت

اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری حملوں کے خلاف 20 مسلم ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں ان حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ایران، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین سمیت ترکیہ، عمان، متحدہ عرب امارات اور سوڈان ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اعلامیے کی توثیق کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کا ایران اسرائیل کشیدگی پر اظہار تشویش

اعلامیے میں اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک زون بنایا جائے، اور تمام علاقائی ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شامل ہوں۔

اعلامیے میں آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے، فوجی حل سے اجتناب، اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں