امریکی محکمہ خارجہ کی ایران سفر سے گریز کی ہدایت

امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ مارکو روبیو نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری فوری طور پر ملک چھوڑ دیں کیونکہ موجودہ حالات میں ان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایران بات کرے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

محکمہ خارجہ کے مطابق جو امریکی شہری ایران چھوڑنے سے قاصر ہیں، وہ طویل مدت قیام کے لیے تیار رہیں اور ضروری حفاظتی تدابیراختیار کریں، واشنگٹن نے ایران میں سفارتی خدمات محدود ہونے کی بھی نشاندہی کی ہے۔

یہ ہدایات ایسے وقت پر جاری کی گئی ہیں جب ایران اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی میں تیزی آ چکی ہے اور خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں