پنجاب حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کیلئے صوبے کا بجٹ پیش کیا گیا،راولپنڈی ڈویژن کیلئے کتنا بجٹ رکھا گیا اسکی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
پشاور روڈ پر چیرنگ کراس انڈرپاس کیلئے 5 کروڑ 40 لاکھ،ریس کورس چوک پر انڈرپاس کیلئے 9 کروڑ 40 لاکھ،آرمی قبرستان چوک پر انڈرپاس کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔
درجن کے قریب کاروباری کمپنیوں نے قومی ائیرلائن خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا
کچہری چوک پر فلائی اوور اور توسیع کیلئے 16 کروڑ،جی ٹی روڈ پر افتخار جنجوعہ چوک انڈرپاس کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ 90 لاکھ ،اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ،مال روڈ پر جی پی او چوک انڈرپاس کیلئے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے سینٹر کےقیام کیلئے12 کروڑ 42 لاکھ،راولپنڈی میں واسا کی جاری 5 ترقیاتی اسکیموں کے لئے 16 کروڑ 60 لاکھ روپےمختص کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن کے لیے بس ڈپو اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ،راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ہائی سپیڈ ریل کی فیزیبلٹی اینڈ سیڈ منی کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پنجاب بجٹ : لاہور ڈویژن کیلئے اربوں روپے مختص
راولپنڈی/اسلام آباد سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کیلئے 1 ارب ،راولپنڈی کے تعلیمی منصوبوں کے لئے لگ بھگ 12 کروڑ 66 لاکھ روپےمختص کئے گئے ۔
مری میں اسپیشل بچوں کے لیے گورنمنٹ اسکول کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ،گوجر خان میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی تعمیر کیلئے9 کروڑ 25 لاکھ،راولپنڈی میں بوائز کالج میں انفرا سٹرکچر کیلئے 4 کروڑ 77 لاکھ روپے،گرلز ڈگری کالج، واہ کینٹ کی تعمیر و بحالی کیلئے 9 کروڑ 29 لاکھ روپےمختص کئے گئے ہیں۔
