وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا جس میں وزیر خزانہ ،چیئرمین ایف بی آر کے علاوہ وزیر قانون بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10 سال تک قید تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے تاجر تنظیموں اور بزنس کمیونٹی نے ان مجوزہ اختیارات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے فنانس بل میں شامل ان شقوں پر شدید تنقید کی۔