پاکستان ریلوے نے 12 سال بعد سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین بحال کر دی۔
ٹرین کی سیالکوٹ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اس موقع پر مسافروں پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ
اس طرح پاکستان ریلوے نے ایک اور بند ٹرین دوبارہ چلاکر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔
اسٹیشن ماسٹر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ایکسپریس لاہور سے سیالکوٹ اور وہاں سے وزیر آباد جبکہ وزیر آباد سے سیالکوٹ اور لاہور جائے گی۔