گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتا دی


سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

وزڈن کرکٹ پیٹریون پوڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے میرا نام نکال کر مجھے پلئینگ الیون دینے کا منصوبہ بنایا گیا تو بطور کوچ میرے لیے کچھ بچا ہی نہیں تھا۔

پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قرار

پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق چند مہینے ہنگامہ خیز تھے، میں نے بہت جلد محسوس کرلیا تھا کہ مجھے یہاں کام نہیں کرنے دیا جائے گا، کوچ کی حیثیت سے گروپ پر کسی بھی طرح کا مثبت اثر ڈالنا بہت مشکل ہوگیا تھا، یہی وجہ تھی کہ میں پیچھے ہٹ گیا۔

واضح رہے گیری کرسٹن نے پچھلے سال اپریل میں پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم 6 ماہ بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں