ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے امریکا کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں تھے ، امریکا کی اسرائیل کے حملوں کی حمایت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ ک کے ریڈ لائن کراس کی ، امریکی فوج اسرائیل کو کیسے سپورٹ کر رہی ہے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایران نے اسرائیل پر 7 ٹن بارودی مواد سے لدے حاج قاسم سپر سانک میزائل داغ دیئے
ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ تنازع خطے کے دیگر ممالک تک جائے ، اسرائیل کے خلاف جوابی حملے اپنے دفاع میں کیے، تہران جنگ بڑھانا نہیں چاہتا جب تک ہمیں ایسا کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کیساتھ جوہری مذاکرات میں معاہدے کا راستہ کھل سکتا تھا لیکن اسرائیل ایسا نہیں چاہتا، اسرائیلی حملوں کا مقصد جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا،افسوس ہے کہ امریکا مذاکرات سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی مقصد میں شامل ہوا۔