ریاض/تہران، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی۔
ولی عہد نے کہا کہ اختلافات کے حل کے لیے طاقت کا استعمال قابلِ قبول نہیں، اور گفت و شنید ہی واحد راستہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں کو ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف قرار دیا۔
برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی اثاثے بھیجنے کا اعلان
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے سعودی ولی عہد کے جذبۂ خیرسگالی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی ذرائع کو متحرک رکھنے پر اتفاق کیا۔
تجزیہ کار اس رابطے کو خلیج میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔