یروشلم، اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی تمام سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پارلیمنٹ کے مطابق آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایران کا اسرائیل پر بھرپور میزائل حملہ، تل ابیب اورحیفہ دھماکوں سے لرز اٹھا، عمارتوں میں آگ
فوری طور پر صرف انتہائی ضروری اسٹاف کو ہی پارلیمنٹ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ باقی تمام ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔
حالیہ ایرانی حملوں اور ملک میں جاری ہنگامی صورت حال کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات سخت کیے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام ممکنہ حملوں کے خطرے کے تناظر میں احتیاطی تدبیر ہے تاکہ حکومتی امور متاثر نہ ہوں اور ارکان پارلیمنٹ کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔