ایران اسرائیل کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کی سفارتی رابطوں کی مہم، سعودی ولی عہد بھی متحرک

ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی جانب سے عالمی سفارتی سطح پر متحرک کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت پاکستان، سعودی عرب، مصر، اردن، اٹلی، متحدہ عرب امارات، فرانس، برطانیہ، قطر، عراق، آسٹریلیا اور قبرص کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے۔

ایران اسرائیل جنگ روکنے کیلئے روسی صدر پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش

عباس عراقچی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اسرائیلی حملوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کیا جائے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق کیا۔

اسی طرح سعودی ولی عہد اور اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے بھی ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام پر زوردیا۔


متعلقہ خبریں