ایران اسرائیلی حملے پسپا کر رہا ہے، تہران پر حملہ ناکام

حملہ ناکام

اسرائیل نے تہران کے مشرقی ضلع بہارستان پر فضائی حملہ کیا، جسے ایرانی دفاعی نظام نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فضائیہ نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے حملہ آور ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اسرائیل نے امریکی مدد سے ایران پر حملے کیے، ایرانی مندوب

ایران کی جانب سے حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، حملے سے کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور کسی بھی مزید حملے کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں