اسرائیلی حملے علاقائی و عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ، مشکل کی گھڑی میں ایران کیساتھ ہیں ، پاکستان

پاکستان

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر جارحیت رکوائیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو اہم فوجی تقرریاں کر دیں

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے، اور اس نے انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں