ایران نے جوابی حملہ کیا تو اپنا اور اسرائیل کا دفاع کریں گے ، ٹرمپ

ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اپنا اور اسرائیل کا دفاع کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں امریکہ ملوث نہیں ہے، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے گا۔

ایران کا اسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ ، نتین یاہو نامعلوم مقام پر روانہ

انہوں نے کہا کہ ایران ایٹم بم نہیں رکھ سکتا، مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کرتے ہیں، امید ہے ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کےلیے امریکا سے مذاکرات جاری رکھے گا، تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال کر سکے۔


متعلقہ خبریں