اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کی ، ہمارا کوئی کردار نہیں ، امریکا

امریکا

امریکا نے واضح کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈ کوارٹر نشانہ، عورتیں اور بچے شہید

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیں مطلع کیا تھا کہ وہ یہ کارروائی اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے امریکی افواج کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور ہم اپنے علاقائی اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایران کو امریکا کے مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں