بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں المناک حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کا ایک بلیک باکس ملبے سے برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی وزیر سول ایوی ایشن نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بھارت کے طیارے حادثے میں ایک مسافر زندہ بچ گیا
ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) اس سانحے کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ حکومت نے اضافی تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد میں المناک طیارہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوارتمام 290 افراد جان کی بازی ہارگئے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ماہرین جائے وقوعہ پرموجود ہیں۔