واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ایٹمی جنگ روکنے پر فخر ہے۔ اور دونوں ممالک کے پاس بڑی تعداد میں جوہری ہتھیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارت کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکا ہے۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کو ساتھ بٹھانے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے طیارے حادثے میں ایک مسافر زندہ بچ گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد تجارت پر گفتگو کے لیے آئندہ ہفتے امریکہ آئے گا۔