واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے پر بس اب میرے اور چینی صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت میگنیٹس اور دیگر نایاب معدنیات چین کی جانب سے پیشگی فراہم کی جائیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدے میں بدلے میں امریکہ وہ سب کچھ فراہم کرے گا جس پر چین کے ساتھ اتفاق ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چینی طلبا امریکہ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین میں امریکی مصنوعات پر 55 فیصد جبکہ امریکہ میں چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بنتے ہی چین کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ دی تھی۔ اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف عائد کیے تھے۔