ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

Arshad Nadeem

جیولن تھرور اور اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی، جس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا ہےتاہم آئندہ مالی سال منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ تعینات

اکیڈمی کے قیام کا مقصد ملک میں ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں