بجٹ میں 2.5 فیصد کی شرح سے کاربن لیوی عائد کئے جانے کی تجویز

کاربن لیوی

وفاقی بجٹ میں 2.5 فیصد کی شرح سے کاربن لیوی عائد کئے جانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے 1300 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے، پیٹرولیم لیوی 78 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر مرحلہ وار 100روپے کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں کئی اشیاء مہنگی اور کچھ سستی ہونے کی توقع

ریاستی ملکیتی اداروں کا ترقیاتی بجٹ 355 ارب روپے ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں سبسڈیز کیلئے ایک ہزار 186 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 3500 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے، درآمدی سامان پر اضافی کسٹم ڈیوٹی میں 2 سے3 فیصد کمی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں