نیب میڈیکل ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو صحتمند قرار دے دیا

کیپٹن (ر) صفدر مکمل صحت مند قرار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کی میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم کے داماد  کیپٹن (ر) صفدر کا چیک اپ مکمل کرنے کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا ہے انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس لیا  ہے اوررپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی  گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کی جائے۔

چیئرمین نیب  نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ پنجاب پولیس سے پوچھا جائے کہ دفعہ144 کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ایک مجرم کے پاس کیسے پہنچ گئے؟

ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب نے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب دفتر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی دفتر میں داخلہ ہوپائے۔


متعلقہ خبریں